موبائل فونز اب لوگوں کی جان بھی بچانے لگے ۔۔۔

حال ہی میں سامسنگ گلیکسی میگا فون نے ایک شخص کی جان بچالی ۔اسی طرح پہلے نوکیا کے ایک فون نے صارف کی جان بچائی تھی۔
تائیوان میں ایک شخص نے دوسرے بندے کو کھوئے ہوئے پرس کے تنازعے پر گولی مار دی۔
گولی مارنے والا شخص اس سے ناخوش تھا اور اسے چور سمجھ رہا تھا ۔اس لیے اس نے اس پر گولی چلا دی ۔
جسے خدا رکھے اسے کون چکھے
اس شخص کی جیب میں رکھے ہوئے اسکے موبائل فون سامسنگ گلیکسی میگا فون نے گولی روک لی اور اسے جسم میں داخل ہوکر بھاری نقصان کرنے سے روک دیا۔
لگتا ہے اب سامسنگ اپنی اشتہاری مہم میں اپنے اس فون کے بلٹ پروف فون کے طور پر متعارف کروئے گی :p ۔
ویسے اس فون کے فیچرز کا اس پوسٹ سے کوئی خاص تعلق تو نہیں لیکن پھر بھی اسکے فیچر لکھ دیتے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہوسکے کہ یہ کس قسم کا فون ہے ۔بلکہ ایسا کرتے ہیں آپ کو لنک ہی دے دیتے ہیں ۔کیا خیال ہے ؟

فیچرز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں