کس ملک میں بجلی سب سے زیادہ سستی ہے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک جانب کو لوڈشیڈنگ حد سے بڑھ چکی ہے اور دوسری جانب بجلی کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں بھی بجلی اور اس کی قیمت کی کہانی ہوش اڑا دینے والی ہے سعودی عرب میں عوام کو دنیا کی سستی ترین بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔یہاں ایک سے لیکر 2000یونٹ استعمال کرنے والوں کا بل تقریبًا سوا روپیہ پاکستانی بنتا ہے ، 2000سے لیکر 4000 کا بل تقریباً ڈھائی روپے جبکہ 10000یونٹ یا اس سے زائد استعمال کرنے کا بل تقریباً سات روپے بنتا ہے یعنی دوسرے لفظوں میں صورتحال یہ ہے کہ بجلی مفت دستیاب ہے اور ہر وقت دستیاب ہے آپ جتنی چاہیں استعمال کریں ۔ سعودی عوام کے لئے بجلی کی ناقابل یقین قیمت کا اصل راز وہ بھاری سبسڈی ہے جو حکومت بجلی کمپنیوں کو فراہم کرتی ہے ۔ایک اندازے کہ مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو سستے ایندھن کی صورت میں سالانہ 150ارب ریال کی سبسڈی دی جاتی ہے۔تاہم سعودی وزارت بجلی نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے۔

source : dailypakistan.com