سال ۲۰۱۴ء پہننے جانے والے گیجٹس کے لیے بہترین سال رہا۔یہ خیال کیا جارہا ہے کہ سمارٹ فونز کی طرح یہ گیجٹس ایک بار پھر ہماری زندگیوں کو کافی حد تک بدل دیں گے۔گو کہ یہ گیجٹس اب تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں لیکن ابھی اتنے عام نہیں ہوئے کے ہر بندہ انکو پہن کر پھرتا دکھائی دے ۔اسکے علاوہ ابھی انکی قیمتیں بھی ابھی کچھ زیادہ ہیں ۔
گوگل گلاس
ہم پہنے جانے والے گیجٹس کی بات کریں اور گوگل گلاس کو چھوڑ دیں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔بلا شبہ یہ سب سے زیادہ جانا جا نے والا اور مشہور ویر ایبل گیجٹ ہے ۔گوگل گلاس آپ کے چہرے پر ایک منی گوگل کی طرح ہے ۔جسے آپ ہر وقت اپنی ناک پر بٹھائے رکھتے ہیں ۔یہ تصاویر اتارسکتاہے،ویڈیو بنا سکتا ہے ،یہاں تک کے یہ اپنے تقریر کو تسلیم کرنے والے فیچر کی مدد سے آپ کے زبانی احکام بھی بجا لا سکتا ہے ۔ہے نہ کمال کی چیز۔
سونی سمارٹ واچ
سمارٹ واچز کے آج کل بہت چر چے ہیں ۔مائیکروسوفٹ،ایپل ،سونی اور بہت سی کمپنیاں اپنی سمارت واچز مارکیٹ میں لا چکی ہیں ۔لیکن یہاں ہم سونی کی بات کریں گے ۔یہ اینڈرائیڈ واچ آپ کواپ ڈیٹ رکھنے کے علاو ہ یوزر کوکئی کاموں سے نجات فراہم کرتی ہے۔آپ کو صرف اپنے ایپلی کیشن سٹور سے “سمارٹ واچ” ایپ ڈاونلوڈ کرنی ہے اور بس۔یہ واچ واٹر ریسسٹنٹ ہے ۔یہ ریچارج ایبل بیٹریز پر چلتی ہے جنہیں تقریباً چار سے پانچ دن بعد ایک دفعہ چارج کرنا ہوتا ہے ۔
جی -پی- ایس شوز

ان جی-پی-ایس جوتوں کے ساتھ آپ کبھی بھٹک نہیں سکتے ۔یہ فُلی فنکشنل پروٹو ٹائپ جوتے ہیں ، جو پہنے والے کو اس کی منزل تک پہنچنے میں مدد کرتے ہیں۔یہ جوتے ہولی وڈ فلم wizard of Oz سے متاثر ہو کر بنائے گئے ہیں ۔جی پی ایس ڈیوائس کو اسکی ہیل میں رکھا گیا ہے ۔یہ اپنے پہنے والے کے ساتھ ایک انگوٹھی کے ذریعے رابطہ کرتی ہے ۔انگوٹھی پر ایکایل ای ڈی لائٹ ہے جو صحیح ڈائریکشن کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔
آئی والٹ

آئی والٹ ٹیکنالوجی ایک اور شاہکار ہے ۔
یہ فنگر پرنٹ سیکیورٹی فراہم کرتا ہے یعنی یہ صرف ایک فنگر پرنٹ سے کھل سکتا ہے اور وہ فنگر پرنٹ ہے آپ کا ۔آپ اپنے سمارٹ فون پر اسکی فری ایپ بھی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں،اگر دونوں ڈیوائسز 5میٹر سے زیادہ دور ہوں گے تو دونوں پر الارم بجنا شروع ہو جوئے گا۔ اسکی مدد سے آپ اپنے پیسے ،کریڈٹ کارڈز اور دوسرا قیمتی سامان کافی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔