آئی فون کیلئے سکائپ کا نیا ورژن

۸ جولائی ۲۰۱۴ ء کو آئی فون کے لیے سکائپ کا نیا اَپ ڈیٹ ریلیز کیا گیا ہے ۔جس میں پچھلے مہینے ختم کیے گئے فیچرز دوبارہ شامل کر دیے گئے ہیں۔
جون میں جب آئی فون کے لیے سکائپ کا 0-5 ڈیزائن کیا گیا تھا تو اس میں سے ایک دو فیچرز مثلاً آواز کے ساتھ پیغامات بھیجنے کی سہولت ختم کر دی گئی تھی۔نئے ورژن 2-5 کے ذریعے آپ کسی کنٹیکٹ کو بلاک کیے بغیر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں ۔آپ کو اس میں وہ تمام فیچرز ملیں گے جو پچھلے ورژن میں ختم کر دیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ آپ کو نئے فیچرز بھی ملیں گے ۔اسکے علاوہ بہت کچھ جو آپ مائکر و سوفٹ سے امید کر سکتے ہیں ۔