بادام کے فوائد – تھوڑے منفرد انداز میں

بادام بلاشبہ ایک مفید  خشک بیج والا پھل ہے۔اسکے بہت سے فائدے ہیں ۔ہمارے معاشرے میں بادام کو عقلمندی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ہم میں سے اکثر لوگ کم نمبر لینے والے طلبہ کو بادام کھانے کا مشورہ دیتے  ہیں

”بیٹا بادام کھایا کرو“

ہم اسی پر بس نہیں کرتے بلکہ بچے کے گھر کے تمام افراد کو فرداً  فرداً اپنے اس قیمتی مشورہ سے مستفید ہونے کا پورا پورا موقع دیتے ہیں ،

”اس کو بادام کھلایا کرو“۔

ویسے دیکھا جائے تو ایسے مشورے دینے میں کوئی برائی نہیں ہے ،حقیقت میں بادام کے بہت سے فائدے ہیں آئے مل کر ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں :

جدید تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ بادام سرطان کے مرض سے بچاتا ہے ۔یہ قبض کشا ہے  اور رگوں کی خشکی کو دور کرتا ہے ۔حافظے کو قوت دیتا ہے اور دماغی گرمی زائل کرتا ہے ،اس کے لیے   رات کو ۸ بادام ۸ پستے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ چھیل کر کھائیں ۔دماغ،معدہ،جگر اور تمام پٹھوں کو طاقت پہنچانے کےلیے تھوڑے سے بادام رات کو نصف سیر  دودھ میں بھگو دیجئے ،صبح  گِری کو ہاتھ سے ملیے، کاغذی چھلکا دور ہوجائے گا۔پھر اس کو پیس کر گھی میں بھون کر روز صبح کو ایک چمچہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔

میرے بھائیوں اور بہنوں اللہ تعالیٰ نہیں چاہتے کہ ہم پریشان ہوں اور مہنگی دوائیاں لیں، اس لیے اللہ نے  ایسی ایسی فائدہ مند چیزیں پیدا  فرمادیں جن کے استعمال سے نہ صرف آپ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں بلکہ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔سبحان اللہ

کیا آپ نے کبھی کسی کو بادام کھانے کا مشورہ دیا ہے ؟