دن مہینے سالوں کا حساب نہیں آتا مجھے
ہمیشہ سے ہمیشہ تک ساتھ تمھارا چاہیئے
اس بات کو فلپائن کے ایک جوڑے نےثابت کیا۔ جی ہاں!!فلپائن کے ہسپتال میں ایک کینسر کے مریض نے اپنی محبوبہ سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔ کینسر آخری مراحل پر تھا اس لئے یہ خواہش ناممکن دکھائی دے رہی تھی لیکن لڑکی نے اس دعوت نامہ کو قبول کر کے سب کو حیران کر دیا۔ جب دونوں طرف سے رضامندی ظاہر ہو گئی تو شادی کی تاریخ طے ہو گئی اور انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے۔
بہر حال شادی کی تقریب ہسپتال میں منعقد ہوئی۔ مھمانوں میں خوشی اور غمی کے ملے جلے تاثرات دیکھنے کو ملے۔دلہے نے بستر مرگ پر لیتے ہوئے اپنی نئی نویلی دلھن کو انگوٹھی پہنائی اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اس آغاز پر سب اس کوآنکھوں میں آنسووں کے ساتھ مبارکباد دی۔تقریب کے تقریبا دس گھنٹے کے بعد دلھا وفات پا گیا۔ یوںایک دلھا اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اپنا پیار سچ ثابت کر گیا۔