ذوالنورین حضرت عثمانِ غنیؓ کے اقوال

  • مسلمانوں کی ذلت اپنے دین سے غافل ہوجانے میں ہے نہ کہ غریب ہونے سے ۔
  • اس نے اللہ کا حق نہیں جانا جس نے لوگوں کا حق نہیں پہنچانا۔
  • حقیر سے حقیر پیشہ اختیار کرنا ہاتھ پھیلانے سے بہت بہتر ہے۔
  • ایسی بات مت کہو جو سننے والوں کی سمجھ سے باہر ہو۔
  • اللہ تعالیٰ کو ہر وقت اپنے ساتھ سمجھنا ایمان کا سب سے بڑا درجہ ہے ۔
  • اگر تو گناہ کا کوئی کام کنا چاہتا ہے تو ایسی جگہ ڈھونڈ جہاں اللہ نہیں ہو۔
  • اس پر تعجب ہے جو تقدیر پر ایمان رکھتا ہے اور پھر جانے والی چیز کا غم کرتا ہے۔
  • اپنا بوجھ مخلوق میں سے کسی پر نہ رکھو ، خواہ کم ہو یا زیادہ۔
  • اپنے رب کے سوا کسی سے امید نہ رکھو اور اپنے گناہ کے سوا کسی سے نہ ڈرو۔
  • بعض دفعہ جرم معاف کر دینا مجرم کو زیادہ خطرناک بنا دیتا ہے۔
  • تلوار کا زخم جسم پر ہوتا ہے اور بری گفتگو کا روح پر۔
  • گناہ کسی نہ کسی صورت میں دل کو بع قرار رکھتا ہے۔
  • سب سے برا آدمی وہ ہے جو لوگوں کی برائیاں بیان کرتا ہے۔
  • پیٹھ پیچھے برائی تین آدمیوں کو نقصان پہنچاتی ہے ۔۔۔
    اول اپنے آپ کو،دوسرا جس کی برائی کرتا ہے ، تیسرا جو اس کی برائی سنتا ہے ۔