بی سی سی آئی کا کرپٹ صدر آئی سی سی کا نیا چئر مین منتخب

سری نواسن کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کے الزام میں پریذیڈنٹ بی سی سی آئی کے عہدے سے رواں سال بر طرف کردیا۔وہ اپنے آپ کو کرپشن کیس میں بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش میں لگا رہا لیکن ناکام رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی گورننگ باڈی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے معطل صدر سری نواسن کو متفقہ طور پر آئی سی سی کا چیئر مین منتخب کر لیا ہے ، وہ یکم جولائی سے اپنا عہدہ سنبھا لیں گے ۔حیرت انگیز طور پر آئی سی سی گورننگ بورڈ کے ۵۲ممبران نے متفقہ طور پر سری نواسن کے حق میں ووٹ دیا ،بی سی سی آئی کے معطل صدر سری نواسن اور ان کے دا ماد اور چنائی سپر کنگز کے مالکوں میں سے ایک گرو ناتھ میاپن پر کرپشن کے سنگین الزا مات لگائے گئے تھے اور بھا رتی کرکٹ بورڈ نے سری نواسن کو بطور بی سی سی آئی صدر کام کر نے سے روک دیا تھا اور ان کے داماد کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔