گوگل نے عدالت کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

مشہور سرچ انجن گوگل نے یورپی عدالت برائے انصاف کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے  چند مخصوص google in court 1صورتوں میں صارفین کا ڈیٹا اپنے سرچ رزلٹ سے خارج کرنا شروع کردیا ہے ۔یہ حکم  اسی سال مئی کے مہینے میں دیا گیا ،جس میں کہا گیا کے  لوگ گوگل پر اپنے متعلق ہونے والی سرچ رزلٹ میں سے کچھ لنکس/رزلٹ   پرانے ، غلط اور اپنے اوپر لاگو نہ ہونے کی صورت میں اپنی مرضی سے خارج کروا سکتے ہیں ۔
کل چھبیس جون کو گوگل نے اس فیصلے پر عمل کرنا شروع کردیا ہے ۔اور اعلان کیا ہے کے وہ درخواست بھیجنے والے صارفین کا ڈیٹا ڈھونڈ کر ڈیلیٹ کر دیں گے ۔