گوگل بہت جلد اپنی دومین اور ہوسٹنگ سروس شروع کرنے جارہا ہے۔لیکن فی الحال یہ سروس ابھی چھوٹے پیمانے پر مخصوص گروپس اور کمپنیوں کو مہیا کی جائے گی۔اب تک آپ گوگل سے ڈومین لے سکتے تھے لیکن یہ خالصتاً گوگل کی طرف سے نہیں ہوتی تھیں بلکہ گوگل کی پارٹنر تھرڈ پارٹیز کی طرف سے ہوتی تھی۔ گوگل صرف انکی ٹانزیکشن سنبھالتا تھا۔
اسکے علاوہ گوگل ویب سائٹس بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی پاٹنر شپ بھی کر رہا ہے ۔جن میں وکس،سکوئر سپیس وغیرۃ شامل ہیں۔
ان سب باتوں کے بعد ایک سوال اٹھتا ہے کہ ،کیا گوگل سرچ انجن سب سے پہلے ان سائیٹس کو فوقیت دے گا جو گوگل کی جانب سے ہوسٹ کی جائیں گی؟ لیکن گوگل کی جانب سے ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی لیکن کچھ نقاط اور ایکسپرٹس کا خیال ہے کے گوگل اپنا بزنس بڑھانے اور کسٹمر بڑھانے کے لئے ایسا کرسکتا ہے ۔
گوگل چھوٹے بزنس کے حامل افراد کو بھی اپنی ہوسٹنگ فراہم کرے گا ،جو نہایت مناسب قیمت پر دستیا ب ہوگی ۔