گلو بٹ اب اینڈرائیڈ گیم میں

شیرِ لاہور گلو بٹ کے بارے میں تو آپ یقینً جانتے ہوں گے۔گلو بٹ تین دن تک ٹی وی چینلز اور اخبارات کی سرخی بنا رہا۔گلو بٹ کا تعارف کرانے اور اسکے کارنامے کے بارے میں ،مجھے بتانے کی ضرورت نہیں کیونکہ کے آپ لوگ اسکے بارے میں میرے سے زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔گلو بٹ نہ صرف بڑے بڑے کالم نگاروں کا موضوع بنا رہا بلکہ متعدد ٹی وی پروگراموں میں بھی اپنی ”عزت “کرواچکا ہے۔

گلو بٹ پر یہ بات پوری اترتی ہے،”بدنام ہوئے تو کیا نام نہ ہوگا“

gullu butt game

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف گلو بٹ کی اسی بدنامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاہور کے ایک گیم سٹوڈیو ویرڈ سائنس کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ”گلو“ نامی ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے جو تیزی سے مقبولیت پارہی ہے۔

اس گیم کا مرکزی کردار گلو بٹ ہے ۔جس کاکام یہ ہے کہ وہ اپنے ڈنڈے کی مدد سے گردوپیش کھڑی گاڑیوں کو تباہ کرے اور بعد میں پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ٹوٹے ہوئے شیشے اکٹھے کرے۔ گیم کو حقیقت سے قریب تر دکھانے کے لیے آپ کو سین میں پولیس اور ایک ببرشیر بھی دکھائی دےگا۔گیم کے گرافکس کافی زیادہ سادہ مگر دلکش ہیں ۔گیم کا سائز بھی اتنا زیادہ نہیں ہے ۔

امید ہے کے گیم میں نئے فیچرز متعارف کروائے جائیں گے ۔اگر آپ کو گیم کا آئیڈیا اچھا لگا اور آپ اسے ایک دفعہ آزمانا چاہتے ہیں تو ابھی پلے سٹور سے یہ گیم ڈاؤنلوڈ کریں اور گلو بٹ بن جائیں حقیقت میں نہیں صرف گیم میں ۔

ڈاونلوڈ لنک:

https://play.google.com/store/apps/details?id=biz.weirdscience.gullu