دنیا کے دس صاف ترین شہر

صفائی کو انسانی زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہے ۔انسان ہمیشہ سے ہی صفائی پسند رہا ہے۔اسے فطرتی طور پر گندگی سے نفرت رہی ہے۔وہ جس جگہ رہتا ہے اسے صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے ۔صفائی کو ہمارے مذہبِ اسلام میں خاص اہمیت حاصل ہے ۔اسلام نے دنیا کے دیگر مذاہب کے مقابلے میں صفائی پر بہت زور دیا ہے جو کہ انسانی فطرت کے عین مطابق ہے ۔کچھ لوگ دوسروں سے زیادہ صفائی پسند ہوتے ہیں وہ جس جگہ رہتے ہیں اسے صاف رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔وہ اپنے گھر ،محلے اور شہر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں ۔ذیل میں ،میں دنیا کے صاف ترین شہروں کی فہرست پیش کر رہا ہوں ۔اب ان شہروں کو صاف ترین جگہوں کی لسٹ میں شامل کرنے میں ان جگہوں پر رہنے والے لوگوں کا ہاتھ ہے یا انتظامیہ کا یہ حتمی طور پر تو نہیں کہا جاسکتا لیکن اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کے اگر انتظامیہ اچھی ہو اور لوگ باشعور ہوں تو صفائی کی ایسی مثالیں کوئی انوکھی بات نہیں ۔

آپ اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ آپ بھی اپنے علاقے ،شہر اور ملک ”پاکستان“ کو دنیا کی صاف ترین جگہوں میں سے ایک بنائیں گے۔

جس دن آپ نے سڑک پر گرا ہوا چپس کا پیکٹ اٹھالیا،جس دن آپ نے اپنا کوڑا گلی میں نہ پھینکا ،جس دن آپ نے جوس پی کر ڈبہ گاڑی سے باہر نہ پھینکا،جس دن آپ نے اپنے آپ کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا اور اس پر عمل کرلیا ،میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کوئی آپ کو دنیا کی مہذب قوم بننے سے نہیں روک سکتا ،کوئی آپ کو صفائی پسند قوم بننے سے نہیں روک سکتا،کوئی آپ کو ترقی پذیر سے ترقی یاقتہ بننے سےکوئی نہیں روک سکتا۔اس دن آپ کا ملک ، شہر دنیا کا صاف ترین بن جائے گا۔

آئیے اب دنیا کے دن صاف ترین شہروں کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

۱۰۔فری برگ،جرمنی

Cleanest-Cities-In-The-World-1

۹۔اوسلو، ناروے

Cleanest-Cities-In-The-World-9.-Oslo-Norway

۸۔ہیل سنکی، فِن لینڈ

Cleanest-Cities-In-The-World-8.-Helsinki-Finland

۷۔ویلنگٹن، نیوزی لینڈ

Cleanest-Cities-In-The-World-7.-Wellington-New-Zealand

۶۔کوپن ہیگن،ڈنمارک

Cleanest-Cities-In-The-World-6.-Copenhagen-Denmark

۵۔کوب ،جاپان

Cleanest-Cities-In-The-World-5.-Kobe-Japan

۴۔مینیا پولس،امریکہ

Cleanest-Cities-In-The-World-4.-Minneapolis-USA

۳۔ہونولولو،ہوائی

Cleanest-Cities-In-The-World-3.-Honolulu-Hawaii

۲-ادیلیڈ،آسٹریلیا

Cleanest-Cities-In-The-World-2.-Adelaide-Australia

۱۔کیلگری،کینیڈا

Top-10-Cleanest-Cities-In-The-World