راولپنڈی ایکسپرس کی شادی حقیقت یا افواہ ؟

آخر پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالرراولپنڈی ایکپریس جنہوں نے دنیا کے بڑے بڑے کے چھکے چھڑا دیے ایک لڑکی کو دل دے بیٹھے۔مشہورزمانہ شعیب اختر کی شادی ہری پور کی 17 سالہ رباب سے طے پا گئی ہے جس نے چند روز قبل ہی انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر کا امتحان دیا ہےگزشتہ برس حج کے دوران شعیب اور رباب کے گھر والوں کی ملاقات ہوئی جھاں سے دونوں خاندانوں میں شناسائی ہوئی اور اس کے بعد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔زرائع کے مطابق ہری پور کے تنولی قبیلے سے تعلق رکھنے والی رباب اور شعیب کی رسم حنا کی تقریب 19 جون کو ہو گی جب کہ 20 جون کو بلاول میرج ہال میں ان کی شادی کی رسم ادا ہو گی اور پھر 22 جون کو کی تقریب راولپنڈی میں ہوگی۔
دوسری طرف شعیب اختر نے 20 جون کو اپنی شادی کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انھیں افواہ قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ رباب کی عمر ۱۷ سال بنتی ہےاور پاکستانی قوانین کے مطابق 18 سال سے کم عمر میں شادی کی اجازت نہیں ہے۔


Shoaib Akhter Wedding on 20 JUN 2014 by TheExpressNews