ایک انٹیلی جنس ایجنسی بنیادی طور پر حکومت کیلئے کام کرتی ہے۔ہر ملک کی کم از کم ایک اپنی انٹیلی جنس ایجنسی ہوتی ہے جس کی اپنی ایک الگ پہچان ہوتی ہے۔مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ایک انٹیلی جنس ایجنسی کا کیا کام ہوتا ہے۔اب مزید وقت ضائع کیے بغیر میں اس سال یعنی ۲۰۱۴ کی دس بہترین انٹیلی جنس ایجنسیوں کی لسٹ پیش کروں گا۔.
10۔ڈی جی ایس ای
ڈی جی ایس ای فرانس کی ایجنسی ہے ۔یہ ۱۹۸۲ء میں وجود میں آئی۔اسکی ادارتی اور دیگر کاروائیاں ابی تک منظرِ عام پر نہیں ۔
9۔آسیس
آسیس آسٹریلین ایجنسی ہے ،جو ۱۹۵۲ء کو وجود میں آئی ۔یہ ڈائریکٹر جنرل کی سپر وژن میں چلتی ہے۔اسکے ایجنٹ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔یہ قومی دفاع اور دیگر ملکی مفادات میں بہت ہی موثر کام انجام دے رہی ہے۔
8۔کھاڈ
کھاڈ افغانستانی انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔جس کا مطلب اسٹیٹ انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔کئی سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق کھاڈ ”را“ فنڈڈ ہے یعنی اسے انڈین انٹیلی جنس سے خاصی امداد ملتی ہے۔
7۔را
انڈین انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ ۱۹۶۸ء کو وجود میں آئی۔یہ ان تمام حالات پر نظر رکھتی ہے جو ملک کو جنگ کے قریب لے جاسکتے ہیں ۔
6۔موساد
موساد ایک اسرائیلی ایجنسی ہے ، جسکا قیام ۱۹۴۸ ء کو عمل میں آیا۔
5۔بی این ڈی
بی این ڈی جرمن ایجنسی ہے ۔جسکا مطلب فیڈرل انٹیلی جنس کمپنی ہے ۔اسکا قیام جنگِ عظیم دوم کے بعد عمل میں آیا۔تب سے یہ تمام ایجنسیوں میں ممتاز مقام رکھتی ہے۔
4۔ایف ایس بی
ایف ایس بی روس کی بنیادی انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔یہ ۱۹۹۰ء کے قریب بنی ۔
3۔ایم آئی – 6
ایم آئی –سکس کو عام طور پر سیکرٹ انٹیلی جنس سروس بھی کہا جاتا ہے۔یہ یوکے کی انٹیلی جنس ہے جسکا قیام ۱۹۰۹ء کو ہوا۔اسکا ہیڈ کواٹر لندن میں ہے۔
2۔سی-آئی –اے
سی –آئی –اے ایک خودمختار امریکن ایجنسی ہے۔یہ دنیا کی باثر اور طاقت وار ایجنسیوں میں شمار ہوتی ہے۔
1۔آئی-ایس-آئی
یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سب سے بڑی اور بنیا دی ایجنسی ہے۔ امریکن کرائیم نیوز نے اسے دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی قرار دیا ہے۔آئی-ایس-آئی نے کارگل،افغان جنگ اور کشمیر آپریشن میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔اسکے علاوہ اس نے بہت سے ایسے ناممکن کام کر دکھائے جو دوسری ایجنسیاں کرنے میں ناکام رہیں۔اس نے ملک و قوم کے لئے بہت سے قابلِ فخر کارنامے سر انجام دیئے ہیں ۔