کیا آپ نے زمین سے سینکڑوں فٹ اوپر ہوا میں لہراتے ہوئے میز پر بیٹھ کر دلکش مناظر کی موجودگی میں کھانا کھانے کا سوچا ہے؟؟؟ایونٹس ان د سکائی نامی کمپنی نے
اب اسے ممکن بنا دیا ہے۔ اس کمپنی نے ایک ریسٹورنٹ متعارف کروایا ہے جو کہ 22 کرسیوں اور کھانے کی
ٹیبل پر مشتمل ہے اسے کرین کی مدد سے زمین سے ۱۵۰ فٹ کی بلندی پر لٹکایا جاتا ہے اور اس فضائی ریسٹورنٹ میں کسٹمرز کے علاوہ کمپنی کے تین ملازم بھی ہوں گے جن میں سے ایک شیف، ایک ویٹر اور ایک کا کام کسٹمرز کا دل بہلانا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ دنیا کی حسین ترین عمارتیں اور مناظر آپ کی نگاہوں کے سامنے ہوتے ہیں۔اس وقت دنیا کے پندرہ ممالک میں معروف ترین تاریخی عمارتوں اور مقامات کے سامنے یہ ریسٹورنٹ لٹکائے گئے ہیں لیکن یہ بات زین میں رکھیں
اس ریسٹورنٹ میں کھانے کا بل اس کی بلندی کی طرح ہی غیر معمولی ہے یعنی تقریباً ساڑھے بارہ ہزار پاونڈ فی کسٹمر ہے۔ اگر آپ یہ رقم ادا کرسکتے ہیں تو اس منفر کھانے کا مزہ ضرور لیجئے۔