دعائیں کروائی نہیں بلکہ خریدی جاتی ہیں۔ ان کا خریدنا کسی کی مدد یا خدمت کر کے ہی ممکن ہے۔ اسی سوچ نے شاہد آفریدی کو شاہد آفریدی فائونڈیشن کے قیام پر اکسایا۔ حال ہی میں شاہد آفریدی نے پاکستان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ہے جس کا مقصد تعلیم، صحت، کھیل اور اس طرح کے میدانوں میں ان لوگوں کی مدد کرنا ہے
جو اپنی بنیادی ضروریات کو بھی پورا کرنے سے قاصر ہیں۔
اس فائونڈیشن کے تحت سب سے پہلے کوھاٹ میں شاہد آفریدی کے والد کی خواہش کے مطابق ایک اسپتال کی بنیاد رکھی گئی ۔کوھاٹ شاہد آفریدی کا آبائی گاؤں ہے جہاں سے انھوں نے اپنی خدمت کا آغاز کیا ہے۔ ایک محتاط تخمیے کے مطابق اس اسپتال کی لاگت ۱۶ ملین روپے ہے اور تعمیر آخری مراحل پر ہے۔ جلد ہی شاہد آفریدی خود اس کا افتتاح کریں گے۔
شاہد آفریدی کے چچا، صاحبزادہ فضل خالق نے ایک صحافی کو بتایا کہ یہاں علاج بغیر کسی فیس کے کیا جائے گا جبکہ دوائیاں غریبوں کو مفت دی جایئں گی۔ یہ اسپتال میرے بھتیجے کی طرف سے گاؤں والوں کے لئے تحفہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوائیاں اور دوسرے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ڈاکٹروں کا انتظام بھی ہو چکا ہے۔
انھوں نےمزید بتایا کہ اس فائونڈیشن کی طرف سے گاؤں کے حالات کو مزید بھتر کرنےکے لیے ۱۰ملین روپے دیے کئے ہیں جن میں سب سے اہم پانی کے مسئلے کا حل ہونا ہے۔
شاہد آفریدی کی آفیشل ویب سائٹ کی مطابق وہ اگلے دو سال میں خیراتی پروگرامز میں حصہ لے کر لوگوں کو اس میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دیں گے۔وہ چاہتے ہیں کے اس فائونڈیشن میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوں۔