پاکستان کے پانچ بڑے گلوکار

مہدی حسن

یقیناً آپ مہدی حسن کے نام سے واقف ہوں گے۔مہدی حسن نے نہ صرف پاکستان میں شہرت پائی بلکہ ان کے گانے پوری دنیا میں سنے اور پسند کیے جاتے ہیں۔مہدی حسن کو پاکستان میں ایک لیجنڈ کی حیثیت حاصل ہے ۔آپ نے پچاس ہزار کے قریب غزلیں گائیں۔۸۴ سال کی عمر میں آپ کا انتقال ہو گیا لیکن موسیقی کی تاریخ کا وہ باب جو آپ نے کھولا ہے کبھی بند نہیں ہوگا۔

نصرت فتح علی خان

نصرت فتح علی خان نے ایک قوال کی حیثیت سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا ۔اسکے بعد چند فلمیں سائن کیں۔فتح علی نے لالی ووڈ کے علاوہ ہالیووڈاور بالی ووڈ کیلئے بھی بیشتر گانے گائے۔اپنی خوش الحال آواز سے لوگوں کو اپنےلوگوں کو اپنے قبضہ میں کیا ۔

راحت فتح علی خان

راحت فتح علی خان  استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں۔راحت نے بھی اپنے چچا کی طرح عالمی شہرت پائی ۔آج راحت کے گانے کئی بڑی فلموں کے فیچرڈ سونگ ہیں۔

امانت علی خان

تاریخ نے پہلے کبھی اس طرح کا  فنکار نہیں دیکھا ہوگا۔امنت علی ایک پیدائشی گلوکار تھا اس  کی خوبصورت آواز نے اسے شہرت کی بلندیوں پہ لا کھڑا کیا ۔”اپنی جان نظر کروں“ استاد امانت علی کا ایک ماسٹر پیس ہے۔وہ صحیح معنوں میں ایک گلوکار اور موسیقی کے استاد تھے۔

عاطف اسلم

وہ آیا ،اس نے دیکھا اور جیت لیا۔عاطف اسلم پاکستان کا ایک مشہور ترین پوپ گلوکار ہے۔اس کی شہرت پوری دنیا میں ہے۔اسکی شخصیت اور شخصیت اسے دوسروں سے مختلف بناتی ہے۔اس کے تما م گانے سننے کا قبل ہیں۔

آپ کی نظر میں پاکستان کا بہترین گلوکار کون ہے ؟