بہتر کون ؟ – سٹیو جابز بمقابلہ بل گیٹس

پوسٹ پڑھنے کے بعد آخر میں اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور ہمیں اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کریں۔

سٹیو جابز اور بل گیٹس دو ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے  کئی اعتبار سے دنیا کو بدل کے رکھ دیا۔اب میں ان دونوں کا مختصر موازنہ کر رہا ہوں اور فیصلے کا اختیار آپ کو دیتا  ہوں۔

سٹیو جاب

Bill-Gates-and-Steve-Jobs

سٹیو جاب   امریکی مارکیٹر،تاجر،انونٹر تھا ۔اس نے ایپل کمپنی کی بنیاد رکھی۔وہ پکسار کا  بانی اور  سی ای او بھی تھا۔۱۹۸۵ ء کمپنی کے ڈائرکٹرز نے اسے نکال دیا۔اسکے بعد اس نے نیکسٹ کمپنی کی بیل داغ دی ۔۱۹۹۸ میں جابزکی  ایپل میں واپسی کے بعد اس نے بے جان اور دیوالیہ کمپنی میں دوبارہ جان ڈال دی ۔اس نے کمپنی کو نقصان سے نکال کر ایک اچھا پروفٹ کمانے کی پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔سٹیو جابز نے ایک گیرج میں شروع ہونے والی کمپنی کو دنیا کا سب سے والیو ایبل برانڈ بنایا۔اگست ۲۰۱۱ء میں اس نے بیماری کی وجہ سے ایپل کی سی ای او کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔اکتوبر ۲۰۱۱ء میں وہ کینسر ٹیومر کی وجہ سے مر گیا۔۲۰۰۶ء تک ڈزنی  میں زیادہ تر حصہ سٹیو کا تھا۔

سٹیو کو بہت عزت اور شہرت ملی وہ سہی معنوں میں ایک عوامی شخصیت تھا۔

بل گیٹس

بل گیٹس نے دنیا کو ٹیکنالوجی اور پھر   خیرات سے بدلنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب بھی رہا۔بل  ایپل کے بعد دنیا کے بڑے ترین برانڈ کا مالک اور بانی ہے۔  اس نے کمپیوٹر کو عام آدمی تک پہنچانے میں جتنا اہم کر دار ادا کیا ہے کسی اور نے نہیں کیا۔اس نے ونڈوز اور کمپیوٹر کو عام آدمی کی پہنچ تک سستا رکھا۔جس کا نتیجہ  یہ نکلا کے آج دنیا کے 90 فیصد کمپیوٹرز میں مائیکروسوفٹ کی ونڈو چلتی ہے۔بل گیٹس نے ۱۹۹۷ء میں سٹیو جابز کو ۱۵۰ ملین ڈالر اس وقت دیے جب سٹیو جابز کو کیش کی سخت ضرورت تھی۔ایپل کمپنی کے کم بیک میں سٹیو کے ساتھ ساتھ بل کا بھی کچھ حصہ ہے ۔اگر بل گیٹس مداخلت نہ کرتا تو شاید ہمیں  آئی فون ، آئی پیڈ، آئی پوڈ دیکھنے کو نہیں ملتے  ۔

بل گیٹس نے سٹیو جابز سے زیادہ دولت کمائی اور پھر خیرات کر دی ۔کئی محتاط اندازوں کے مطابق بل گیٹس اپنی ۹۵ فیصد دولت خیرات کر چکا ہے گیونگ پلیج  کے نام سے ایک ادارہ بھی بنایا جس کے ممبر بننے کی صرف دو شرائط ہیں۔پہلی آپ کے پاس کم از کم ایک بلین ڈالر ہو نا ضروری ہیں  ۔دوسری اور آخری شرط آپ نے اپنی آدھی دولت دونیٹ کر نی ہے۔دنیا کے ۱۵۰ سے زائد بلین ایر  اس کلب کا حصہ ہیں ۔جن میں مار زکر برگ بھی شامل ہے۔

ان دونوں شخصیات میں سے کون زیادہ بہتر ہے؟