سٹیو جوبز – چندحقائق

سٹیو جوبز  اپنی گاڑی پر لائسنس نمبر پلیٹ استعمال نہیں کرتا تھا۔مگر کیسے ؟ اس کی وجہ کیلی فورنیا کا قانون ہے ۔اس قانون کے مطابق ہر شخص کے نئی گاڑی کے نمبر جاری ہونے کے چھ ماہ کے اند ر اندر لائیسنس نمبر پلیٹ لگانا  لازمی ہے۔جبکہ سٹیو ہر چھ ماہ بعد گاڑی بدل لیتا تھا جس کی وجہ سے اس نے کبھی بھی لائسنس نمپر پکیٹ استعمال نہیں کی۔

سٹیو جوبز ایپل کے سی ای او کی حیثیت سے صرف ایک ڈالر سلانہ تنخواہ لیتا تھا۔اس کے ساتھ میں یہ بات بھی لکھنا چاہوں گا  کے ایپل کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر کی حیثیت سے اسے اچھا خاصا پیسا آتا تھا ۔اسکے علاوہ اس نے اپنا ذاتی جہاز بھی کمپنی کو دے رکھا تھا جس کی مد میں وہ   248000 ڈالر لیتا تھا۔

سٹیو جوبز نے کبھی اپنے آپ کو ایک اچھا سٹوڈنٹ نہیں سمجھا ۔اسکا   اوسط جی پی اے  2.65 تھا جبکہ ایک اوسط امریکی بچے کا جی پی اے کم از کم 3.0 ہوتا۔ اب کس کو پتا تھا کہ ایک کالج ڈراپ بچہ آگے کیا کر جائے گا۔