کیمرہ،میگا پکسل اور حقیقت ؟

پکسل  ، پکچر ایلیمنٹ کسی بھی ڈیجیٹل تصویر کا سب سے چھوٹا حصہ ہوتا ہے۔اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر کسی بھی تصویر کو بڑا کر کے دیکھے گیں تو آپ کو ایک چوکور  بیسک کلر نظر آئےگا۔یہی پکسل ہوتا ہے۔اب آتے ہیں میگا پکسل کی طرف ایک میگا پکسل میں ایک ملین پکسل ہوتے ہیں ۔جتنے زیادہ پکسل ہوں گے تصویر اتنی ہی  ڈیٹیل کی حامل ہو گی۔ تو پکسل کی تعداد برھانے سے آپ کی تصویر اچھی ہو جائے گی ہاں لیکن نہیں۔اگر آپ کی سکرین کا سائز اور پرنٹ کا سائز چھوٹا ہو گا تو باقی کے پکسل ضائع ہو جائیں گے۔ایک عام فوٹو پرنٹ کا ئز 5 7xہوتا ہے ۔اور آپ کی فیملی پک جو آپ دیوار پر آویزاں کرتے ہیں اسکا سائز بھی عام طور پر ۱۱x۱۴ ہوتا ہے ۔اگر آپ نیچے بنے ہوئے گراف کو دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کے آپ کو اس کے لیے صرف چھ میگا پکسل کے کیمرے کی ضرورت پڑے گی۔

آپ کی کمپیوٹر سکرین پر بھی ایک سات میگا پکسل کی تصویر بھی بہت بڑی نظر آئے گی اگر آپ اسکو اسکے اصل سائز میں دیکھیں۔عام طور پر اگر آپ اپنی سکرین پر ایک پانچ اور دس میگا پکسل کی تصاویر کا موازنہ کریں تو آپ کو زیادہ فرق محسوس نہیں ہوگا۔کیمرے بیچنے والی ان تمام کمپنیوں اور دکانداروں کو اس حقیقت کا علم ہے مگر وہ ایک بہت بڑی لا علمی میں رکھیں ہوئے ہیں ۔تو بات صاف ہے :یہ کہنا کہ زیادہ میگا پکسل کے حامل کیمرے زیادہ اچھی تصویریں کھنچتے ہیں تو یہ ایک موٹا جھوٹ ہے۔

نیو یورک ٹائم کے ٹیکنالوجی رائٹر ڈیوڈ پوگ  نے ایک تجربہ کیا اس نے لوگوں سے دو پرنٹ  (۱۶x۲۴) جو ۸ اور ۱۳ میگا پکسل کے دو کیمروں سے  لیے گئے تھے  لوگوں کو دکھائے زیادہ تر بلکہ تما م لوگ ان میں فرق بتانے میں ناکام رہے ۔صرف ایک شخص  یہ باتانے میں کامیاب ہو سکا کے کونسی تصویر زیادہ میگا پکسل کے حامل کیمرہ سے اتاری گئی ہے۔نتیجہ صاف کہ جب ایک عام آدمی دو مختلف میگا پکسل کاؤنٹ  کی حامل تصویروں میں فرق ہی نہیں کر سکتا تو وہ کیوں اپنا پیسا زیادہ میگا پکسل کے کیمرہ خریدنے کے لئے ضایع کرتا ہے ۔ہاں اگر آپ پیشہ ور فوٹو گرافر  ہیں  یا  پروفیشنلی طور پر  تصویریں لیتیں ہیں، یا ایک گرافک دیزائنر ہیں تو آپ کو زیدہ میگا پکسل والے کیمرے کی ضرورت ہو گی  لیکن یہاں پر صرف عام آدمی کی بات ہو رہی ہے۔

بہت سے عنصر ہیں جواچھی  ڈیجیٹل تصاویر کا  باعث بنتے ہیں ۔ اگر آپ غور کریں تو آپ  محسوس کریں گے کہ اگر آپ ایک ہی میگا پکسل والے موبائل اور کیمرے سے تصاویر لیں تو دونوں کا رزلٹ ایک سا نہیں ہو گا ۔یہاں تک کہ اگر آپ دو  موبائلوں یا دو ایک ہی میگا پکسل کے حامل کیمروں نے رزلت کا موازنہ کریں تو آپ کو ان میں  واضح فرق نظر آئے گا۔

کچھ عنصر جو تصاویر  کے نتیجہ پر اثر ڈالتے ہیں وہ یہ ہیں ۔

  • کیمرہ کے سینسر کا سائز
  • سینسر میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی
  • ایکسپوئیر میٹرنگ
  • کیمرہ کا آٹو فوکس سسٹم
  • ڈائنیمک رینج
  • لینز کی شارپ نیس
  • کمپریشن
  • پروسیسنگ پاور

تو اگر آپ کیمرہ خریدنے کا سوچ رہے ہیں اور آپ کو بڑے سایز کی تصویریں پرنٹ  نہیں کرنی یا آپ کو ہیوی پکچرز کی ضرورت نہیں ہے اور آپ  ایک عام یوزر کے طور پر کیمرہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔تو میں آپ کو آٹھ سے بارہ پکسل کے درمیان کیمرہ لینے کو کہوں گا۔یقین کیجئے 12 میگا پکسل کا کیمرہ آپ کی ضرورت سے کہین زیادہ ہے ۔کیمرہ خریدتے وقت  تصاویر کے رزلٹ اور اسکے ریویوز پر توجہ دیں۔آپ یہ سب آن لائن کر سکتے ہیں ۔صرف زیادہ میگا پکسل کی خاطر مہنگا کیمرہ  نہ لیں  اور ڈبے پر موجود میگا پکسل دیکھنے کی بجائے اس کے ایمج رزلٹ پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہے ۔