مارک زکر برگ

یقیناً آپ فیس بک سے واقف ہوں گے۔ اس کمال کی سا ئٹ کے پیچھے مارک زکر برگ کا ہاتھ ہے ۔مارک اس وقت دنیا کے کم عمر امیر ترین شخص کے طور پر جانا جاتا ہے۔فیس بک نے دنیا پر ایک گہرا اثر ڈالا اور کافی حد تک انٹرنیٹ کے استعمال کو بھی بدل کے رکھ دیا۔آج ہم مارک اور اس کی شاندار کامیابی کے بارے بات کریں گے۔

مارک زکر برگ 14 مئی ۱۹۸۴ ء میں پیدا ہوا۔اسکے والد ایڈورڈ زکر برگ دو حصوں میں تقسیم ہے  ایک پروگرامرز ا اور دوسرا حصہ یوزرز پر مشتمل ہے ۔اس نے ایک پروگرامر بننے کا فیصلہ کیا ۔ دس سال کی عمر میں اسے اسکا پہلا کمپیوٹر ملا ۔

بارہ سال کی عمر میں اسکے والد نے اسے اٹاری بیسک )کمپیوٹر لینگوئج( سکھائی۔بارہ سال کی عمر میں ہی مارک نے اٹاری بیسک کا استعمال کرتے ہوئےایک میسنجر بنایا ۔جسے اس نے ”زک نیٹ“کا نام دیا۔یہ مختلف کمپیوٹرز کو آپس میں جوڑتا تھا  اور پیغامات بھیجنے کی سہالت فراہم کرتا تھا۔جسے اس کے والد نے اپنے کلنک کے کمپیوٹر پر انسٹال کر رکھا تھا۔اسکے علاوہ مارک نے اور بھی گیمز اور رابطہ کرنے والے پروگرامز بنائے۔اسکے اپنے مطابق وہ یہ سب صرف مزے کے لیے کرتا تھا۔
اسکے والد نے اسے باقاعدہ طور پر ایک ٹیوٹر رکھ کر دیا جو اسے ذاتی طور پر پرگرامنگ سکھاتا تھا۔

ہائی سکول میں مارک نے ایک آرٹیفیشل انٹلیجنس کا حامل میڈیا  پلیئر بنایا۔جس کا نام ”ساین ایپس“ رکھا ۔مائیکروسوفٹ اور اے او ایل نے اس میں کافی دلچسپی ظاہر کی لیکن اس نے یہ بیچنے سے انکار کر دیا۔اس نے ناصرف ہزاروں ڈالرز کی پیشکش ٹھکرادی اور دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنیز میں کام کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

۲۰۰۲ء میں مارک ہارورڈ یونیورسٹی میں داخل ہوگیا۔یو نیورسٹی میں وہ سوفٹ وئی پروگرامر اور ڈویلپر کے نام سے جانا جانے لگا۔ایک صبح اسے ویب سائٹ بننا نے کا خیال آیا جسکا نام اس نے فیس میش رکھا۔اس مقصد کیلئے اس نے یونیورسٹی کا ڈیٹا بیس ہیک کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کی یہ کوشش کامیاب ہوئی نتیجتاًاسے  یو نیورسٹی کی کمیٹی  کے سام پیز ہونا پڑا  ا سے وارننگ دے   کر چھوڑ دیا۔

۲۰۰۴ء میں مارک نے دوسرے ساتھی طلباء کے ساتھ مل کر ”دی فیس بک “کے نام سے  ایک سائیٹ بنائی ۔جو سٹودنٹس  کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مدد کرتی تھی ۔شروعات میں یہ صرف ہارورڈ کی حدود میں استعمال ہوتی تھی لیکن اس کی ڈیمانڈ اور اہمیت دیکھتے ہوئے بہت سی دوسری یونیورسٹیوں اور کالجوں نے بھی اسے اپنالیا۔۲۰۰۶ ء میں یہ ۱۳ سال سے بڑے تمام لوگوں کیلئے کھول دی گئی۔اور اس کے بعد  تو سب کچھ آپ کے سامنے ہے۔

مارک زکر برگ دنیا کے سو امیر ترین لوگوں کی صف میں شامل ہے ۔اسکے علاوہ وہ دنیا کے بااثر ترین لوگوں کی لسٹ میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے ۔مارک ایک یہودی ہے اور دنیا کا سب سے  بااثر یہودی کہلاتا ہے ۔