فروری میں سام سنگ گلیکسی ایس 5 کی ریلیز ہوا تو سب کی نظریں اس پر لگیں ہوئیں تھی لیکن یہ اس طرح سے تہلکہ نہیں مچا سکا جتنا اس سے امید کی جارہی تھی۔میں اسکو جلد سے جلد استعمال کرنا چاہتا ہوں۔اس دفعہ ساوتھ کورین کمپنی یو زرز کی اصل ضروریات کو زیادہ اہمیت سے رہی ہے نہ کے اپنے پچھلے فون کی طرح اس میں چمک دمک والے نئے فیچرز کی طرف-اگر آپ سوچ رہے ہیں کے یہ فون آپ کے سمارٹ فونز کے تجربہ کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو آپ غلط ہیں ۔یہ ایک ریولوشنری فون نہیں ہے۔
اگر آپ صرف بہتر کیمرہ ، تیز پروسیسر ، اعمدہ ڈسپلے اور ٹھوس ڈیزئن چاہتے ہیں تو یہ آپ کو وہ سب کچھ دے گا جس کی آپ کو اس سے امید ہے۔
سام سنگ گلیکسی 5 کا ڈیزائن زیادہ محفوظ ہے ، یہ IP 67 سرٹیفائڈ ہے ۔یہ پانی اور مٹی سے فون کو بچاتا ہے لیکن مکمل طور پر واٹر پروف نہیں۔
یہ 2800 mAH کی طاقت ور بیٹری استعمال کرتا جو اسکے سائز کے لحاز سے موزوں ہے۔یہ اپنے پچھلے ماڈل سے زیادہ اچھی بیٹری ٹائمنگ دیتا ہے ۔