چند اینڈرائیڈ گیمز جنہوں نے گیمنگ کی شکل بدل دی

تقریباً ہر شخص گیم کھیلتا  ہے اور انجوائے کرتا ہے۔میں دوسروں کی طرح بچپن سے ہی ویڈیو گیمز کا شوقین ہوں ۔میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گیمز کھیلتے ہوئے گزارا ہے ۔کچھ لوگ صرف وقت گزاری کیلئے گیم کھیلتے ہیں تو کچھ جیتے ہی گیمز کیلئے ہیں۔یہ گیمز کے پیچھے پاگل ہوتے ہیں۔میں نے اپنے پورے گیمنگ کیرئر کے دوران مشاہدہ کیا ہے کہ اگر کوئی مخصوص گیم زیادہ عرصہ تک کھیلے جائے تو یہ انسان کی شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہے ۔یہ اثرات مثبت بھی ہوسکتے ہیں اور منفی بھی ۔یہ  انسان کے  ردِعلم کو بدل دیتے ہے۔
آپ کے پاس اینڈرائیڈ پاورڈ سمارٹ فون ہو اور آپ اس پر گیمز نا کھیلیں یہ مشکل ہے۔میں  نے اینڈرائیڈ کی کچھ گیمز کی لسٹ تشکیل دی ہے  ،جو ہر دور میں نمایاں اور کافی حد تک اٹریکٹیو رہی ہیں۔

کینڈی کرش

کینڈی کرش ،بی جیولڈ کی طرز کی گیم ہے۔کینڈی کرش آپ کو مختلف قسم کی  کینڈیز  مہیا کرتی ہے آپ کو ایک طرح کی کینڈیز کو جوڑ کر ختم کرنا ہوتا ہے جس سے آپ کو پوائنٹ ملتے ہیں۔اگر آپ چار یا چار سے زیادہ ٹافیاں میچ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کو ایکسٹرا پوائنٹ  ملیں گے۔ایک بار آپ نے کینڈی کرش کھیلنی شروع کردی تو آپ اپنے آپ کو روک نہیں سکتے۔

سنائپر شوٹر

جیسا کے نام سے ظاہر ہے سنائپر شوٹر ایک شوٹنگ گیم ہے ۔ آپ جتنے برے لوگوں کو مار سکتے ہیں ماریے اور آگے جایئے ۔بس آپ کو اپنا موبائل ہلانا ہے اور مارنا ہے۔آپ مختلف پزلز اور مشنز سے اپنے سکلز بہتر کر سکتے ہیں۔

کین یو ایسکیپ

کیا آپ اپنی صلاحیتوں کو للکار سکتے ہیں؟ہاں تو پھر یہ گیم کھیلئے ۔دماغ استعمال کیجئے ،پزلز حل کریں اور کمرے سے باہر نکلیں۔یہ ایک بہت مزے کی گیم ہے اور آپ ا سے یقیناً لطف اندوز ہوں گے۔یہ ہر عمر کے افراد کیلئے بہترین گیم ہے۔

Subway surfer اور Temple Run 2


سب وے سرفر اور ٹیمپل رن ٹو سب سے زیادہ کھیلے جانے والی گیمز میں شمار ہوتی ہیں۔یہ دونوں ایک نا ختم ہونے والی  گیمز  ہیں ۔میرے خیال میں آپ کو ان دونوں کے بارے میں زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ آپ ان سے اچھی طرح سے واقفیت رکھتے ہیں اور ان کے فیچرز سے بھی نابلد نہیں۔

ان کے علاوو دیگر  گیمز

fast racing 3d

Monster U

Angry birds

Steel commnader