ویسے تو میرا نام عبدالرؤف ہےمگر آپ مجھے پیار سے کچھ بھی پکار سکتے ہیں، بس یہ یاد رہے کہ پیار سے پکارنے کے لیئے پیارے الفاظ لازم ہے، بصورت دیگر میرا حقیقی نام ہی استعمال کیا جائے۔ عمر بھلے 23 سال ہو مگر عمر پر مت جائیےگا، چونکہ میں سمجھتا ہوں کہ عمر سمیت دیگر شناختوں (مثال کے طور پررنگ، نسل، مذہب، قومیت، فرقہ، جنس وغیرہ)کی بنیاد پر کسی بھی قسم کا کوئی رویہ یا سوچ استوارنہیں رکھنی چاہیئے۔ اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انسان کی فطرت میں مختلف ہونا شامل ہے۔ہماری رائے مختلف ہو سکتی ہے۔لیکن میں بہرحال آپکا احترام ملحوظ خاطر رکھوںگا۔ میری ہمیشہ سے دعا رہی کہ 'محبت سے محبت بانٹنے والوں کی خیر ہو'

!اؤے یہ کر! اؤے وہ کر!“ او بھائی بس کر اب”

جب تیرا حکم ملا ترک محبت کر دی دل مگر اس پہ وہ تڑپا کہ قیامت کر دی حکم سے بات تو منوائی جا سکتی ہے مگر اس بات کی اہمیت واضح نہیں کی جا سکتی۔ میں نے جب بھی کوئی حکم  مانا ہے، ہمیشہ ایک دفعہ کے لیئے مانا ہے،وہ بھی برائے ادب، دوبارہ

Read More