انوکھی سیلفی کے شوق میں بڑا نقصان ہو گیا

خطرناک سانپ کے ساتھ ’’سیلفی‘‘ لینا امریکی نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے رہائشی نوجوان ٹوڈ فاسلر نے جھاڑیوں میں ایک سانپ دیکھا اور بے خوف و خطر ہاتھ سے پکڑ کر اسے باہر کھینچ لیا اور اس کے ساتھ سیلفی لینے لگا۔ اس دوران سانپ نے اسے ڈس لیا۔زہر سے نوجوان کا بازو فوری طور پر پیلے رنگ کا ہو گیا، اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں اسے کئی روز تک طبی امداد دی جاتی رہی۔ جب وہ صحت مند ہو گیا تو ہسپتال والوں نے اس کے ہاتھ میں 1 لاکھ53 ڈالر (تقریباً 1 کروڑ54لاکھ روپے) کا بل تھما دیا۔ لیکن نوجوان کی خوش قسمتی کہ اس نے اپنی انشورنس کروا رکھی تھی، اب انشورنس کمپنی ہسپتال کے ساتھ بل میں کمی کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔ نوجوان نے اپنا بھی ایک سانپ پال رکھا تھا لیکن اس سانپ سے ڈسے جانے کے بعد اس نے اپنے پالتو سانپ کو بھی جنگل میں چھوڑ دیا ہے۔

لاھور کی دبنگ لیڈی نے بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا دیے <<

سورس : ڈیلی پاکستان