دنیا کی بہترین اور سستی ترین یونیورسٹیاں – جو طالب علم باہر کے ملک جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہین وہ یہ ضرور پڑھیں

پیرس

paris-city-lights

پیرس نہ صرف دنیا میں اپنی خوبصورتی اور دیدہ زیب مقامات کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ  پڑھائی کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتا ہے ۔ فرانس کا یہ شہر  رہنے کے لحاظ  سے دوسروں کی نسبت تھوڑا زیادہ مہنگا ہے ۔ جسکی وجہ  سیاح ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگ  پیرس آتے ہیں جسکی وجہ سے یہاں کی رہائش اور دوسری اشیاء ضرورت مہنگی ہیں۔

میلبورن

download

میلبورن آسٹریلیا کا جانا مانا شہر ہے ۔ تعلیم حاصل کرنےکے حوالے سے آجکل آسٹریلیا کو آئیڈیل ملک قرار دیا جا رہا ہے ۔  دنیا بھر  میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل طالب علم  آسٹریلیا جا کر تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اسکے بعد امریکا اور دوسرے یورپی ممالک کی باری آتی ہے ۔ جہاں تک میلبورن کا تعلق ہے تو یہ پیرس کی نسبتاً سستا ہے لیکن یہاں تعلیم قدرے مہنگی ہے ۔ آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے دنیا میں اپنا لوہا  منوایا ہے ۔

لندن

london22

لندن  دنیا بھر کا جانا مانا شہر ہے ۔ یہاں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جو کوئی چاہتا ہے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی جیسی دنیا کی چوٹی کی یونیورسٹی    انگلینڈ میں موجود ہے ۔ اسکے علاوہ صرف لندن شہر میں درجنوں یونیورسٹیاں ہیں جو آپ کو  دنیا بھر میں مانی جانے والی قیمتی ڈگریاں دے سکتیں ہیں ۔

اوپر بتائی گئیں تمام شہر وں کی یونیورسٹیاں تعلیم تو اچھی دیتی ہیں لیکن اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے  خاص طور سے انٹر نیشنل   سٹوڈنٹس  سے بھاری فیس وصول کرتی ہیں اور اسکے علاوہ  ان شہروں میں رہائش اور  دوسری ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے بھی کافی فیسیں دینی پڑتی ہیں ۔

اب ہم آپ کو وہ چار ملک بتا رہے ہیں جہاں یونیورسٹیوں کی  فیس یا تو بالکل ہی نہیں ہے یا نہ ہونے کے برا بر  ہے ۔

وہ ملک یہ ہیں

  • آسٹریا  (آسٹریا          یورپ کا ملک ہے جو جرمنی کے قریب واقع ہے )

  • ناروے

  • فِن لینڈ

  • سویڈن