نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نےدنیا کا پہلا تجارتی جیٹ پیک تیار کر لیا ہے اور وہ اسے اگلے سال یعنی 2016 میں مارکیٹ میں لائے گی۔یہ جیٹ پیک نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی مارٹن ایئرکرافٹ نے تیار کیا ہے جس کے پیچھے 35 سال کی محنت ہے اور اگلے سال اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ یہ جیٹ پیک 200 ہارس پاور کے طاقتور پیٹرول انجن سے چلتا ہے جس سے دو پنکھے گھومتے ہیں جب کہ یہ جیٹ 74 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے نصف گھنٹے تک اور 1000میٹر کی بلندی پر ہوا میں پرواز کرسکتا۔ جیٹ پیک مجموعی طور پر 120 کلوگرام وزن اٹھاسکتا ہے۔ اسے اڑانے والا فرد دونوں ہاتھوں میں دو جوائے اسٹک سے اسے کنٹرول کرسکتا ہے اور ایک اسکرین کے ذریعے دورانِ پرواز تمام کیفیات اور تبدیلیوں پر نظر رکھ سکتا ہے۔ اس کی کل رقم ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے ہیں۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے