کھانے کے ساتھ چٹنیاں۔۔۔ رونق ہی نہیں ، ذائقہ بھی بڑھاتی ہیں

چٹنی کے بغیر دستر خوان نامکمل تصور کیا جاتا ہے۔! تو اج ہم آپ کو کچھ مزے دار ،ہاضمے دار   چٹنیوں کی تراکیب بتاتے ہیں ۔

٭ لہسن ، مرچ کی چٹنی ۔۔۔

6 garlic sauce

اجزاء و ترکیب : لہسن کے جوے چھلے ہوئے دس عدد،گول لال مرچی  دس عدد ، نمک حسب ضرورت ،تینوں چیزوں کو سل پر باریک پیس لیں ۔ لہسن مرچ کی چٹنی  روغنی نان یا بیسن کی روٹی کے ساتھ کھانے سے نزلہ زکام میں فائدہ ہوتا ہے۔

٭تھری ان ون چٹنی ۔۔۔

اجزاء و ترکیب: ہرا دھنیا ،پودینہ،ایک ایک گڈی، ہری مرچیں آٹھ عدد، نمک حسب ذائقہ،تمام چیزوں کو باہم ملا کر گرائنڈر میں پیس لیں ۔

(نوٹ : یہ بات جان لینا ضروری ہے کہ پودینے کی خوشبو اس کے پتوں میں ہوتی ہے اور ہرے دھنیے کی پتوں کے علاوہ باریک ڈنٹھل میں بھی ہوتی ہے۔)

٭املی والی چٹنی ۔۔۔

tambran-sauce-8

اجزاء و ترکیب  : ہرا دھنیا ،پودینا،اور مصری،مرچوں والی چٹنی میں پیستے وقت دو کھانے کے چمچ سفید زیرہ،اور آدھا کپ املی کا پیسٹ،شامل کر دیں ۔

٭بگھاری چٹنی ۔۔۔

image278

اجزاء و ترکیب  : املی والی چٹنی لے کر فرائی پین میں آدھا کپ گھی گرم کر کے اس میں ڈال دیں اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے پکائیں ۔

٭ ہرے کٹاروں کی چٹنی۔۔۔

mint-chutney-recipe

ترکیب و اجزاء : ہرے کٹارے آدھا پاؤ، (بھگو دیں ) ہری مرچیں پانچ عدد،نمک حسبِ ضرورت، کٹاروں کا چھلکا ،بیج نکال کر ہری مرچیں  اور نمک شامل کر کے پیس لیں ۔

٭ آلو بخارے کی چٹنی ۔۔۔

images

اجزاء و ترکیب : آلو بخارے ایک چائے کا چمچ ،سفید سرکہ ایک پیالی  ، بھنا زیرہ دو کھانے کے چمچ ، نمک حسبِ ضرورت، براؤن شکر کا گاڑھا شیرہ  ایک کپ ، آلو بخارے رات کو بھگو دیں ۔پھر گٹھلی نکال کر پیس لیں ۔اب اس میں پانی ،زیرہ نمک ،سرکہ اور شکر  کا شیرہ شامل کر دیں ۔آلو بخارے کی چٹنی تیار ہے ۔

٭ سعودی چٹنی ۔۔۔

اجزاء و ترکیب : ہرے ٹماٹر آدھا کلو  ، ہرا دھنیا اور پودینہ  ایک ایک گڈی ، ہری مرچیں حسبِ ضرورت ، نمک حسبِ ذائقہ ،تمام اجزاء کو باہم ملا کر گرائنڈر میں پیس لیں ۔ چونکہ یہ چٹنی پتلی ہوتی ہے ۔اس لیے چاولوں کے ساتھ استعمال کریں ۔یہ چٹنی یخنی پلاؤ کے ساتھ بھی استعمال کی جا سکتی ہے ۔

٭  نٹ کھٹ چٹنی ۔۔۔

اجزاء و ترکیب :  مختلف گریاں یعنی بادام ، اخروٹ ، کاجو ، پستے اور مونگ پھلی  کے دانے ایک پاؤ لے کر باریک باریک کاٹ لیں ۔پھر تین کھانے کے چمچے شکر ملا کر ایک یا دو مرتبہ گرائنڈ کر کے شیشی میں بند کر لیں ۔جب استعمال کرنی ہو تو اتنی مقدار لے کر اس میں مکھن اور پنیر ملا کے اسے توس یا بند پر لگا کر بچوں کو دیں بہت مزیدار اور توانائی فراہم کرنے والی چٹنی ہے اور اس کا ذائقہ بھی بحت لا جواب ہو تا ہے ۔

٭ ٹماٹو چٹنی ۔۔۔

tomato sauce Liv Friis larsen jpg

اجزاء و تر کیب  : لال ٹماٹر آدھا کلو ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا ، لہسن چھ جوؤے ، لال مرچیں ایک چائے کا چمچہ ،نمک حسبِ ذائقہ ،سفید سرکہ آدھا کپ ، دار چینی چار عدد، کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ ،دو لیٹر پانی میں ادرک ،لہسن اور دار چینی ، ڈال کر پانی کو اس قدر پکائیں کہ ایک لیٹر رہ جائے ۔اب اس پانی میں ٹماٹر ڈال کر پکاتی جائیں ۔یہاں تک کہ ایک کپ پانی جتنا آمیزہ رہ جائے۔اب آدھے کپ پانی میں کارن فلور ڈال کر گرم کریں  اور اس میں ٹماٹر والا پیسٹ ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں ۔پھر ٹھنڈا کر کے بوتل میں بھر لیں ۔چٹنی دو سے تین روز تک خراب نہیں ہو گی ۔

٭ مرچیلی چٹنی ۔۔۔

اجزاء و ترکیب : گول لال مرچیں ،ہری مرچیں ،دس دس عدد، کالی مرچیں دس سے پندرہ عدد، نمک حسبِ  ضرورت ،یہ تمام چیزیں اچھی طرح پیس لیں ۔یہ چٹنی چپلی کباب سے سیخ کباب تک ،یعنی ہر باربی کیو  کھانوں کے ساتھ بہت مزے دار لگتی ہے ۔

٭ کڑی پتے کی چٹنی ۔۔۔

اجزاء و ترکیب : رات میں دو پیالی کڑی پتے لے لر تین کپ پانی میں بھگو دیں ۔صبح اس پانی میں کڑی پتوں کو اتنا ابالیں کہ صرف ایک کپ پانی رہ جائے ۔ٹھنڈا ہونے پر مکسر والے جگ میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے گرائنڈ کریں ۔اب اسے کسی چھلنی میں ڈال کر یا پھر کپڑے کی پوٹلی بنا کر تمام پانی نچوڑ لیں ۔اور کڑی پتّا نکال دیں ۔ اب اس آمیزے میں تین سے چار ہرے ٹماٹر ،چھ ہری مرچیں ،اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر دوبارہ گرائنڈ کر لیں کڑی پتے کی لذیذ چٹنی تیار ہے ۔