فیس بک ویڈیو رینکنگ متعارف

اب فیس بک ویڈیو پوسٹ کی رینکنگ کے لیے نیا طریقہ اپنائے گا۔اب فیس بک پر ویڈیو کی آواز ، فل سکرین اور ایچ ڈی موڈ سے ویڈیو کی مقبولیت کا پتا چلے گا یعنی فیس بک دیکھے گا کہ آ پ نے ویڈیو کی آواز کتنی کی،نارمل سکرین میں ویڈیو دیکھی یا فل سکرین میں ویڈیو کا لطف اٹھایا اور اس کے ساتھ ساتھ اس پر بھی نظر رکھے گا کہ آپ نے  کس ورژن میں ویڈیو دیکھی یعنی ایچ ڈی پلے بیک ان ایبل تھا یا نہیں ۔ انہیں معلومات کی بنیاد پر نیوز فیڈ میں ویڈیوز دیکھائی جائیں گی۔فیس بک نے یہ تبدیلی آج متعارف کی ہے اور صارفین کے لیے اگلے ہفتے متعارف کروائے گا۔فیس بک کی یہ رینکنگ ویڈیو ز کے ویوز پر اثر نہیں کرے گی۔

3d illustration of a series of transparent blue signal waves radiating away from a metallic Facebook logo over a reflective blue surface