شہد اور دارچینی کا جادوئی مرکب۔۔

جدید تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ شہد تمام بیماریوں میں مفید ثابت ہوا ہے یہاں تک کہ اگر اسے مخصوص طریقے سے ذیابطیس کے مریض لیں تو ان کے لیے بھی فائدہ مند ہے ۔

٭ دل کی بیماری میں شہد اور دار چینی کا جیم :

شہد اور دار چینی کا پیسٹ بنائیں اور اسے ڈبل روٹی پر جیم  کی طرح لگائیں اور روزانہ کھائیں ۔ یہ شریانوں سے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے بچاتا ہے ۔وہ مریض جو دل کے دورے سے گذر چکے ہوں ( جن کو دل کا دورہ پڑ چکا ہو ) وہ بھی اگر روزانہ یہ جیم لیں تو انہیں شفا ہو گی ان شاءاللہ!

اس کا روزانہ استعمال حبسِ دم میں بھی مفید ہے ۔ امریکہ اور کینڈا کے مختلف نرسنگ ہومز میں مریضوں پر کامیاب تجربے کیے گئے ۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے دل کی شریانوں میں لچک میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ شہد اور دار چینی سے شریانوں کی قوت دوبارہ بحال ہوتی ہے ۔

٭ بڑھاہوا کولیسٹرول  :

کولیسٹرول بڑھنے کی صورت میں مریض کو دو کھانے کے چمچ شہد اور تین چائے کے چمچ پسی ہوئی دار چینی کو ایک کپ قہوے میں ملا کر دیں ، اس سے صرف دو گھنٹوں میں کولیسٹرول دس فی صد تک کم ہو جاتا ہے ۔ اگر خالص شہد کے ساتھ اسے روزانہ دن میں تین بار دیں  تو پرانے سے پرانا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

٭ اگر ٹھنڈ لگ جائے  :

اگر ٹھنڈ لگ جائے تو ایک کھانے کا چمچ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی دار چینی روزانہ دن میں تین مرتبہ لیں تو پرانے سے پرانے بلغم میں بھی مفید ہے ۔ اور ٹھنڈ بھی دور کرتا ہے ۔

٭گیس اور معدے کے امراض میں  :

شہد اور دار چینی ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہو جاتا ہے اور معدے کے السر کو بھی یہ جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے ۔بھارت اور جاپان کی تحقیق کے مطابق گیس سمیت معدے کی جملہ تکالیف میں اس مرکب کے استعمال سے افاقہ ہوتا ہے ۔

٭وبائی زکام میں :

نیم گرم شہد ایک کھانے کے چمچ کے ساتھ دار چینی 4/1چائے کا چمچ تین دن تک دن میں دو بار کھانے سے وبائی زکام میں افاقہ ہو تاہے ۔

٭ وزن کم کرنے کے لیے :

روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ایک چائے کا چمچ دار چینی اور  کھانے کا چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں پئیں ۔ یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہوتا ہے اور مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بنتی ۔

٭کینسر کے لیے :

معدے اور ہڈیوں کے کینسر کے کئی مریض جاپان اور آسٹریلیا میں اس طریقہ علاج سے مستفید ہوئے ہیں ۔ دواؤں کے ساتھ ساتھ روزانہ ایک چائے کا چمچ پسی دار چینی اور ایک کھانے کا چمچ شہد میں ملا کر دن میں تین بار لیں ۔ انشاءاللہ شفا ہو گی۔

٭ بالوں کا جھڑنا :

روزانہ صبح اور رات ایک چائے کا چمچ شہد اور پسی دار چینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے  ۔

٭دانتوں کے درد میں اور جلدی امراض میں :

ایک چمچ پسی دار چینی اور تین چمچ شہد کا پیسٹ بنا کر درد والے دانت پر دن میں تین مرتبہ لگائیں انشاءاللہ افاقہ ہو  گا ۔

تین کھانے کے چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ پسی دار چینی کا پیسٹ بنا لیں اور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور صبح دھو لیں ۔ دو ہفتے مستقل یہ عمل کرنے سے چہرے کے دانے ختم ہو جائیں گے اس کے علاوہ ایگزیما ، داداور جلد کی دوسری بیماریوں کے لیے بھی یہ مجرب نسخہ ہے