زندگی گزارنے کے دس رہنما اصول

(1)کسی کی ذات کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ۔یہ بات حسد ،کینہ اور بغض کو جنم دیتی ہے۔

(2)کسی کی ذات پر کیچڑ نہ اچھالیں۔

(3)کسی کی غیبت ہو جائے تو فوراً استغفار کریں ۔ جس کی برائی کی جائے اسے معلوم ہو جائے تو معافی مانگ لیں ،دوسری صورت میں اس کو مطلع کرنے کی بجائے اللہ سے معافی مانگے اور اس بندے کے حق میں خیر مانگتا رہے یہاں تک کہ دل کو یقین ہو جائے کہ میں   نے حق ادا کر دیا ۔

(4)لباس میں سادگی کو سامنے رکھیں ،کم سے کم جوتے اور کپڑے خریدیں تاکہ حساب جلد ختم ہو ۔

(5) نماز میں سستی نہ کریں ۔ نوافل کا اہتمام کریں ۔ قیمت میں فرائض کی کمی کو نفلوں سے پورا کیا جائے گا ۔تلاوت کا معمول بنائیں ۔قبر ، موت اور آخرت کو یاد رکھیں ۔

(6)فضول گوئی سے بچیں ۔

(7)اللہ کی ناشکری نہ کریں ۔

(8)اللہ کی راہ میں کچھ نہ کچھ دیتے رہیں ۔

(9)بچوں کی دینی تربیت کا خصوصی خیال رکھیں ۔

(10)جس کام سے بچوں کو روکیں خود بھی اس سے بچیں ۔ ورنہ بچوں کے ذہن سے نیکی اور بدی کا تصّور مٹ جائے گا ۔