عزت اور ذلت- ایک خوب صورت واقعہ

مولانا شمس الحق  افغانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ والی قلات نے کوئٹہ کی مسجد سے نکلتے ہوئے کہا  :” کہ آج کل مولوی ذلیل ہیں “۔۔۔۔اس وقت میں نے اپنے دل میں سوچا کہ اسے مناسب وقت پر جواب دوں گا ۔تھوڑا سا راستہ چلے ہوں گے کہ ایک عورت آئی اور مجھے کہا کہ مولانا صاحب ! اس بچے کے سر پر ہاتھ پھیر دو ،تاکہ یہ بیماری سے اچھا ہو جائے تو میں نے والی قلات سے کہا  کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کی بات کا جواب عنایت فرما دیا ہے ، کبھی تمہارے پاس آکر بھی کسی نے اس طرح کہا ؟