ایان علی کے جیل جانے سے کون سب سے زیادہ پریشان ہے ؟ طلال ل چوھدری نے بتا دیا

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری  نے کہا ہے کہ جب سے ماڈل ایان علی گرفتار ہوئی ہیں زرداری صاحب پریشان ہیں ، انہوں نے سابق صدر  آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کاموں میں ایسا تو ہوتا ہے ۔ اگر برداشت نہیں کرسکتے تو ایسے کام چھوڑدیں جن سے پریشانی ہو۔ انہوں نے آصف زرداری کے پاک فوج اور رینجرز کے حوالے سے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو آرمی پر تنقید مہنگی پڑے گی ۔ انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کے زرداری کو  پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔ زرداری صاحب بار بار کہتے ہیں میں نے جیل کاٹی ہے ، اگر ایسی حرکتیں ہوں گی تو جیل جانا ہی پڑے گا۔