نرم بستر اور جدید تحقیق۔۔۔حیرت انگیز انکشافات

ضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرمﷺ کے سونے اور آرام فرمانے کا بستر چمڑے کا ہوتا تھا ۔اس میں کھجور کی چھال بھری تھی ۔ (شمائل ترمذی)

آج کی جدید تحقیق میں ایک عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر نے زیادہ نرم بستر کے مندرجہ ذیل نقصانات بیان کیے ہیں ۔

٭ ایک چست اور چلتا پھرتا انسان جب زیادہ نرم بستر استعمال کرتا تو اس کے عضلات ڈھیلے پڑ جاتے ہیں اور وہ عام زندگی کے معمولات میں سست ہو جاتا ہے ۔

٭زیادہ نرم بستر ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچاتا ہے بہت سے لوگ صرف ذیادہ نرم بستر استعمال کرنے سے ریڑھ کی ہڈی کے مریض بن گئے ۔

٭ بچوں کی ہڈیاں نرم ہوتی ہیں اگر انہیں بھی زیادہ نرم بستر مہیا کیا جائے تو ان کی ہڈیاں ٹیڑھی ہو جاتی ہیں اور معذوری ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔

٭زیادہ نرم بستر کمر کے درد کا باعث بن جاتا ہے کیونکہ کمر اور پشت کے عضلات ڈھیلے پڑ جاتے ہیں اور اگر زیادہ نرم بستر مسلسل استعمال کرایا جائے تو یہ درد بڑھتا ہی چلا جاتا ہے ۔