بلڈ پریشر اور گائے کا گوشت۔۔۔

سبزیوں ،پھلوں اور جڑی بوٹیوں کے استعمال سے بلند فشار خون کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔

فشار خون کو بلند کرنے میں “بڑا گوشت” سب سے زیادہ اہم ہے اس لیے اس کےاستعمال سے حتیٰ الامکان گریز کرنا چاہیے۔یونیورسٹی آف مسنیوٹا امریکہ میں ہونے والی اس تحقیق میں 15 سال سے بلڈ پریشر میں مبتلا مریضوں کا تجزیہ کیا گیا جن کے بلڈ پریشر کو بغیر دوائیوں سے 130 سے 85 کے درمیانی کامیابی سے واپس لایا گیا تھا ان کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں ۔ طبی ماہرین نے لکھا ہے کہ یہ لوگ بڑا گوشت کثرت سے استعمال کر رہے تھے ۔ جب انکو دو ماہ تک  صرف پھل اور سبزیوں پر مشتمل خوراک دی گئی تو ان کے فشار خون میں کمی واقع ہونے لگی صرف ایک ماہ میں یہ مریض 27 سے 36 فی صد تک خون کا دباؤ کم کرنے میں کامیاب رہے تھے ۔