کیا یہی اسلام ہے ؟؟؟؟؟؟

آمین اونچی کہنے پر فساد کیا جائے ۔۔۔۔۔رفع الیدین پر جنگیں لڑی جائیں ؟

شب برات کی فضیلت ثابت کرنے کے لئے کانفرنسیں منعقد کی جائیں ؟

نماز  میں پاؤں ساتھ نہ ملانے پر جھگڑا کیا جائے ۔۔۔۔؟ بد قسمتی سے صورتِ حال یہ ہے کہ نئی نسل میڈیا کی یلغار سے بے بس ہو کر بے دینی اور بے راہ روی کا شکار ہے ۔ دنیا اسلام سے متنفر ہو رہی ہے ۔۔۔۔ ہمیں اس اسلام کا پرچار کرنا چاہیئے جو پیارے پیغمبرﷺ نے ہمیں سکھایا ۔وہ ہماری ہر کامیابی اور ہر پریشانی کا علاج ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا ۔۔۔۔ جو نماز نہیں پڑھتا وہ مسلمان نہیں؟۔۔۔۔ پڑوسی کو تکلیف دینے والا مسلمان نہیں ؟ جس کا پڑوسی بھوکا سوئے وہ بھی مسلمان نہیں ؟۔۔۔۔ جو کسی کے عیب پر پردہ ڈالتا ہے اللہ قیامت کے دن اس کے عیب ڈھانپے گا ۔۔۔۔ تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے ۔۔۔۔ ملاوٹ کرنے والا اور دھوکا دینے وال مسلمان نہیں ۔ ۔۔ مذہبی جھگڑوں اور اور فرقہ پرستی کی مصیبت سے نجات کا بہترین حل یہ ہے کہ اللہ کی کتاب اور رسول اللہ ﷺ کی احادیث کی کتابوں کا خود مطالعہ کریں اور دین کی صحیح تعلیم حاصل کر کے سچے مسلمان بننے کی کوشش کریں ۔

فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں

کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں