حضرت موسیٰ کا سوال

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا :”اے اللہ ! آپ نے آدم علیہ السلام پر کیا کیا احسانات فرمائے،انہیں اپنے ہاتھ سے بنایا ،ان میں اپنی روح پھونکی ۔جنت میں ٹھکانہ دیا اور حکم دے کر فرشتوں سے سجدہ کرایا ۔ان انعامات پر وہ شکر کریں بھی تو کیا ادا ہو سکے گا ۔”

اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

“اے موسیٰ ! آدم پر جو انعامات ہوئے تھے ،اس نے سب جان کر میری حمدو ثناء کہی ۔بس یہ ہی ان سب انعامات کا شکر تھا “۔ (تنبیہالغافلین)