کون سے قسم کے طلبہ زیادہ کام یاب ہوتے ہیں ؟ سائنس نے بتا دیا

جی نہیں ! صرف زیادہ پڑھنے والے اور کتابی کیڑا قسم کے طلبہ ہی زیادہ کامیاب نہیں ہوتے۔  نئی تحقیق نےاس بات کی وضاحت کردی اور ایک سروے کے ذریعے اس بات کو زیادہ اچھے طریقے سے ثابت کردیا۔

ایک تازہ تحقیق کے مطابق ورزش کرنے والے طلباءدیگر طلباءکی نسبت بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مشی گن سینٹ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 4843 طلباءکی ورزش کی عادات اور امتحانی نتائج کا مطالعہ کیا گیا۔ یہ تحقیق طلباءکے 4 سمسٹرز تک جاری رہی اور آخر میں یہ نتائج سامنے آئے کہ ورزش کرنے والے طلباءکا GPAدیگر طلباءکی نسبت 0.13 پوائنٹ زیادہ تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ورزش کرنے والے طلباءمیں تعلیم مکمل کرنے کا امکان دیگر طلباءسے 14فیصد زیادہ پایا جاتا ہے۔ تحقیق میں شامل ورزش کرنے والے طلباءمیں سے 74 فیصد نے اپنی ڈگری مکمل کی جبکہ ورزش نہ کرنے والوں میں یہ شرح محض 60 فیصد رہی۔ تحقیق کاروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طلباءتعلیم کے ساتھ ورزش اور دیگر جسمانی سرگرمیوں کا ضرور اہمیت دیں اور تعلیمی ادارے بھی طلباءکیلئے ورزش اور کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ انتظامات کریں۔