امریکی نہیں تو چینی سہی ۔۔۔

چین کے صدر  Xi Jinpingاوبامہ نہ سہی لیکن چینی صدر بہت جلد بنیں گے پاکستانی مہمان ۔مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے ۔چین کے صدر پاکستانی ہم منصب اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان میں چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ آئندہ ماہ فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاریخ اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ذرائع نے بتایا کہ چین کے صدر مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

صدر صدر ہوتا ہے چاہے امریکی ہو یا چینی ، آپ کا کیا خیال ہے ؟