امہاتُ المومنین کے متعلق چند اہم معلومات

٭امُہات المُؤمنین میں سے دو عمدہ شاعرہ تھیں ۔1۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  2۔حضرت ام سلمیٰ رضی اللہ عنہا ۔۔۔(سیرت کوثر)
٭ دو امہات المومنین کی حضور ؐسے رفاقت کی مدت برابر ہے ۔ 1۔حضرت زینب بنت حبش رضی اللہ عنہا 2۔حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا ۔۔۔(مخزن اخلاق)
٭جنت میں حضور کی شادی تین عورتوں سے ہو گی ۔1۔مریم بنت عمران، 2۔آسیہ (فرعون کی بیوی) 3۔کلثوم (حضرت موسیٰ کی وہ بہن جس نے فرعون کو موسیٰ کے لئے دودھ پلانے والیوں کی طرف رہنمائی کی تھی )۔ (حاشیہ جلالین پارہ 20)
٭ امہات المومنین میں سے تین کو پورا قران مجید حفظ تھا ۔1۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ، 2۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا ،3۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ۔ (ذخیرہ معلومات)