سامسنگ کا ایک اور فون جو دنیا میں دھوم مچا دے گا

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں(خیر ابھی پوری طرح نہیں ہوئیں ) کیونکہ سام سانگ نے اپنے نئے سمارٹ فون ”گلیکسی S6 “ کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موبائل ورلڈ کانگرس 2 مارچ 2015ءکو سپین کے شہر بارسیلونا میں منعقد کی جائے گی جس دوران سام سنگ گلیکسی S6 کو پہلی بار متعارف کرائے گا اور جلد ہی اسے فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل سام سنگ نے گلیکسی S5 کو بھی 2014ءمیں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر متعاراف کرایا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا نیا سمارٹ فون پہلے سے کہیں بہتر ہو گا کیونکہ سام سنگ اپنے اس موبائل کیلئے مشہور سافٹ وئیر ”Touch Wize“ میں بھی بڑی تبدیلیاں کر رہا ہے جس کے باعث اس کی پرفارمنس گلیکسی سیریز کے باقی تمام سمارٹ فونز سے زیادہ تیز اور بہتر ہو گی۔

اب اس فون کی قیمت کیا ہوگی اور اس میں مزید کون کون سے فیچرز ہوں گے یہ تو ریلیز کے بعد ہی پتہ لگ سکے گا