میکڈونلڈ کی ایک دلچسپ حقیقت

میکڈونلڈ کے نام سے تو آپ سب واقف ہی ہوں گے ۔ میکڈونلڈ دنیا کی سب سے بڑی فوڈ چین ہے۔ لیکن جو دلچسپ  بات  میں لکھنے جا  رہا ہوں اس  کے بارے میں آپ میں سے زیادہ تر لوگ  نا آشنا  ہوں گے ۔
برگرز بکنے کی تعداد
ہر سیکنڈ میں میکڈونلڈ اوسطاً 75 برگر بیچتا ہے ۔ اب آپ 75 کو 60 سے ضرب دیں تو 4500 بنتا ہے ۔ یعنی میکڈونلڈ ایک منٹ میں 4500 تک برگرز بیچ لیتا ہے تو اندازہ کی جیے کہ ایک دن میں کتنے بر گرز بکتے ہوں گے ۔
چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں ، میکڈونلڈ روزانہ 68 ملین (680 لاکھ) افراد کا پیٹ بھرتا ہے ۔  یوں سمجھ لیجئے کے میکڈونلڈ روزانہ دنیا کے 1٪ لوگوں کو برگرز فراہم کرتا ہے ۔ اب جو فوڈ چین روزانہ 68 ملین تک اشیاء بیچتی ہے اسکا  منافع کتنا ہو گا ۔ یہ ایک الگ بحث ہے جو پھر کبھی کریں گے۔ چلین آخر پر آپ کو تھوڑا بہت ہنٹ دے ہی دیتے ہیں ، میکڈونلڈ کی صرف فرنچائزکا سالانہ ریونیو (منافع )منگولیا جیسے ممالک سے زیادہ ہے ۔