اک نیا بوم بوم

جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ دنیا میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ جوہانسبرگ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے 31 گیندوں پر 104 سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر لیا۔انہوں نے یہ سکور 8چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے پورا کیا جبکہ آخری 3 گیندوں پر انہوں نے چھکوں کی ہیٹرک بھی مکمل کی۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے 36 گیندوں پر بنایا تھا ،جب کے اس نیوزی کھلاڑی سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کے پاس تھا ۔