بدقسمت مالک یا وفادار کتا

یہ بات سردیوں کے موسم کی ہے جب ہیری جنکنز اپنے دو دوستوں کے ساتھ ” آئس فشنگ” (برف میں مچھلی پکڑنا ) کے لیے آبادی سے دس میل دور جھیل اکیلے ، مینیسوٹا گئے ۔
جھیل پوری طرح برف میں جم چکی تھی ۔
ان لوگوں نے جھیل میں ایک بڑا سوراخ بنانے کے لیے غیر قانونی طریقے سے حاصل کیا گیا ” ڈائنا مائیٹ” کا ٹکڑا جلایا اور جھیل میں اچھال دیا ۔
ہیری کا کتا بھی ان کے ساتھ ہی تھا۔ جو سمجھا کے ہیری نے ڈائینامائیٹ نہیں پھینکا بلکہ اس کے لیے کوئی لکڑی پھینکی ہے ۔ چونکہ ہیری اپنے کتے کے ساتھ پہلے بھی اس طرح کا کھیل کھیلتا تھا اس لیے اسکے کتے کو اس میں کوئی غیر معمولی بات نظر نہیں آئی اور اس نے ڈائینا مائیٹ کے پیچھے دوڑ لگا دی ۔ اور ڈائینامائیٹ پکڑ کر اپنے مالک کے پاس واپس بھاگنے لگا ۔ ہیری اور اسکے دوستوں نے جب یہ منظر دیکھا تو انہیں اپنی جان کے لالے پڑ گئے اور انہوں نے بھی کتے کی مخالف سمت دوڑنا شروع کر دیا ۔ کتا بھی انکے پیچھے پیچھے بھاگنے لگا ، جیسے ہی کتا گاڑی کے قریب پہنچا تو بم پھٹ گیا ۔کتا تو مر گیا ، اور بم کی وجہ سے جھیل کی برف بھی ٹوٹ گئی اور ہیری کی وین جھیل میں ڈوب کر تہہ میں چلی گئی ۔
پتا نہیں کہ ہیری بدقسمت تھا یا کتا وفادار ۔۔۔
مزید بدقسمتی یہ ہوئی کے ہیری کو انشورنس کمپنی نے اس نقصان کے پیسے بھرنے سے بھی انکار کردیا۔