اپنے گھر کو حقیقتاً جنت نزیر بنائیں

اس برس لکڑی اور کاسٹ آئرن

کے ساتھ ٹائل ورک کا کافی فیشن رہا ہے ۔ 2015 میں بھی یہ “ان ” رہے گا ۔ “کاسٹ آئرن” راٹ آئرن سے ہٹ کر ہے اور اس سے زیادہ مظبوط اور پائیدار بھی ۔2014 میں لیدر اور ہر قسم کا “فیبرک” فیشن میں تھا  لیکن لیدر کے صوفے  وغیرہ لاؤنج میں استعمال ہوتے ہیں  جبکہ ڈرائنگ روم میں صوفوں اور بیڈز کی بیک پوشش میں “فیبرک” کی مختلف اقسام جیسے ویلوٹ ،ریان ،اور سلک وغیرہ ہی کا ٹرینڈ ہے ۔جہاں تک پردوں کا تعلق ہے تو آجکل لیدر کے پردے بھی “ان” ہے کیونکہ ان کی “فال ” بہت  خوبصورت  آتی ہے ۔نائلون اور ویلوٹ کے پردے جن پر موٹف
بنائے جاتے ہیں ۔اگلے برس بھی “ان” رہیں گے ۔اگر آپ اپنے کمرے میں کچھ تبدیلی لانا چاہتی ہیں تو کسی ایک دیوار پر “وال پیپر ” لگا لیں ۔جو باقی چیزوں کی “کلر سکیم”کے ساتھ ہم آہنگ ہو ۔اس کے علاوہ عام فرش کو لکڑی کر کے فرش میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ماربل اینڈ ووڈ دونوں “ان” ہیں۔ان پر رگز بچھا کر کمرے کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے

گھر کی سجاوٹ میں لکڑی، ٹائل ورک،وال پیپر اور پردوں کی خاص اہمیت ہے

۔کچھ عرصہ سے چھتوں کو دیدہ زیب بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ووڈ اینڈ گلاس سے سجائی گئی چھت میں فانوس کے علاوہ کوب لائٹس کی انسٹالیشن جدید دور کا تقاضا ہے ۔ (Installation)
ویسے لائٹ کلر میں پینٹ کی گئی دیواروں کے ساتھ ڈارک کلر میں پینٹ کی گئی چھت کا ٹرینڈ بھی آج کل “ان” ہے