اگلا حملہ سانحہ پشاور کو بھلا دے گا -ملا فضل اللہ

پاکستانی طالبان کے سردار ملا فضل اللہ    نے دھمکی دی ہے کہ ان کا اگلا حملہ آرمی پبلک سکول پشاور پر ہونے والے حملے کو بھی بھلا دے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبان کے رہنماءنے اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں ، جب تک ہمارے لوگوں کو مقابلوں میں مارا جاتا رہے گا ہم بھی فوج کے جوانوں اور ان سے جڑے ہر شخص کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد کا کہنا ہے کہ پشاور میں سکول پر حملے کے دوران فوجیوں کے بچے مارے گئے ہیں ، اور مستقبل میں بھی ایسے لوگ ہمارا اولین نشانہ رہیں گے۔ فضل اللہ نے اپنے پیغام میں مزید بچوں کو مارنے کا بھی اعلان کیا ہے