بادام کے چونکا دینے والے فوائد اور حقائق

بادام خشک میوہ جات میں سے ایک میوہ ہے ۔بادام تر ہے ۔افعال و خواص کے حوالے سے دیکھا جائے تو بادام دماغ کو تقویت دیتا ہے ۔مقوی شکم ہے ۔جو لوگ نیند نہ آنے کی پریشانی میں مبتلا ہوں ۔ وہ روزانہ رات کو 7 دانےبادام پانی میں بھگو دیں ۔صبح ان کا چھلکا اتار کر کھا لیں ۔تو کچھ دنوں تک نیند نہ آنے کی شکایت دور ہو جائے گی ۔۔۔کمزور جسم کے افراد ،بچے یا خواتین تازہ مکھن اور بادام ناشتے میں استعمال کریں ۔کمزوری دور ہو گی اور جسم کو طاقت پہنچے گی۔
گرمیوں میں عموماً بعض لوگوں کے ہاتھ پاؤں میں بہت زیادہ گرمائش پیدا ہو جاتی ہے ۔تو اس میں گرمی کو دور کرنے کے لیے بادام کا شربت بہت مفید ہے۔شربت بادام بازار میں بھی دستیاب ہے ۔لیکن اگر آپ اسے گھر پر تیار کرنا چاہیں تو ترکیب بہت آسان ہے ۔۔۔
آدھ پاؤ بادام بھگونے کے بعد چھلکا اتار لیں ۔چھلکا اتارنے کے بعد عرق گلاب میں گھوٹ کے چھان لیں ۔آدھ کلو چینی کا شیرہ بنا کر اس میں چھانے ہوئے برادے کو ڈال کر ابال آنے سے پہلے چولہے سے اتار لیں ۔شربت بادام تیار ہے ۔
کڑوے بادام استعمال نہیں کرنے چاہیئں ۔ یہ زہر قاتل ہے۔ویسے کڑوے بادام بیرونی استعمال میں مفید ہیں ۔کڑوے بادام کا پیسٹ چہرے پر لگانے سے چھائیاں دور ہو جاتی ہیں ۔ کان کی تکلیف میں روغن بادام بہت فائدہ مند ہے ۔ خشخاش اور رغن بادام ہم وزن لے کر استعمال کریں ۔ قبض کی شکائت ختم ہو جائے گی۔