دودھ کے وہ فائدے جو آپ کو حیران کردیں گے ۔۔۔

دودھ نبی کریم کو بہت مر غوب تھا ۔دودھ قوت بڑھاتا ہے ۔یاداشت تیز کرتا ہے۔ﷺ
تھکاوٹ دور کرتا ہے۔۔ ۔اور جسمانی طاقت برقرار رکھتا ہے ۔دودھ ایک ایسی غذا ہے جسے ہر عمر کے افراد کے لیے صحت بخش قرار دیا گیا ہے ۔اور اس میں شیر خوار بچوں سے لے کر بوڑھے افراد تک سبھی شامل ہیں ۔دبلے پن کو ختم کرنے کے لیے۔۔۔ دودھ بہت ہی مؤثر غذا ہے ۔ اگر کوئی فرد اپنی عمر اور قد کے اعتبار سے معیاری وزن نہیں رکھتا تو دودھ کے روزانہ استعمال سے چند ہفتوں میں اپنا وزن تین سے پانچ پاؤنڈ بڑھا سکتا ہے ۔دودھ کے باقاعدہ استعمال سے بدن بتدریج بھر جاتا ہے ۔
آنکھیں ۔۔۔صاف اور چمک دار ہو جاتی ہیں ۔رنگ اور نکھر جاتا ہے۔ دودھ سے استفادہ کرنے والے اعضاء نئی توانائی اور قوت حاصل کر لیتے ہیں ۔اور بڑھنے والا وزن مستقل طور پر برقرار رہتا ہے۔
جن افراد میں خون کی گردش سست ہوتی ہے ۔۔۔ان کے لیے دودھ بہت اچھی غذا ہے ۔دودھ کے استعمال سے خون کی گردش معمول پر آجاتی ہے ۔
نیند کم آتی ہو ۔۔۔تو بھی دودھ کا استعمال بہترین ہے ۔ ایک گلاس دودھ میں شہد میں ایک چمچ شہد ملائیں ۔اور روزانہ رات کو بستر پر جانے سے پہلے پینا بے خوابی کا عمدہ علاج ہے ۔یہ ایک ٹانک کا کردار بھی ادا کرتا ہے ۔
پاؤں کے تلوؤں پر دہدھ کا مساج بھی نیند لانے میں معاون ہے ۔
سانس کی بیماریوں ۔۔۔۔ میں بھی دودھ مفید غذا ہے ۔زکام ،گلے کی سوزش ،آواز بیٹھ جانا، ٹانسلز ،برونکائٹس،اور دمے میں ایک گلاس ابلا ہوا خالص دودھ ،چٹکی بھر ہلدی کا سفوف ،اور کچھ دانے کالی مرچ ،روزانہ رات کو تین دن تک استعمال کرنا مؤثر علاج ثابت ہوتا ہے ۔
دودھ کا استعمال کا سمیٹکس اور بیوٹی ۔۔۔۔۔ دودھ کا استعمال کاسمیٹکس اور بیوٹی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔۔۔ایک گلاس ابلے ہوئے دودھ میں ایک تازہ لیموں نچوڑ کر دس منٹ تک پڑا رہنے دیں ۔بعد ازاں اسے ہاتھوں ،بازوؤں ،چہرے اور گردن پر لگائیں ۔یہ عمل رات کے وقت سر انجام دیں ۔اور رات بھر ایسے ہی رہنے دیں ۔تاکہ دودھ اچھی طرح جذب ہو کر خشک ہو جائے ۔صبح کے وقت گرم پانی سے دھو لیں ۔ باقاعدہ استعمال رنگ گورا کر دیتا ہے ۔۔۔اور جلد صاف ،نرم اور پر کشش ہو جاتی ہے ۔
دودھ اور انڈے کی زردی ملا  کر بالوں میں لگائیں ۔اور ایک گھنٹے بعد بال دھو لیں  اس سے بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے ۔