پرویز مشرف کے انٹرویو نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

نئی دہلی۔۔۔۔۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے اور طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں ۔ اور ایٹم بم استعمال کرنے کی دھمکی نے بھارت میں قیامت برپا کردی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے مشرف کے بیان کو فوجی قیادت کی ایما پر بھارت کو دھمکی قراردے دیا۔ بھارت کے تمام بڑے اورعلاقائی اخبارات نے سابق صدرمشرف کے اس انٹرویو کو پہلے صفحے پر انتہائی نمایاں انداز میں شائع کیا۔ بھارت کے تمام نیوزٹی وی چینلزپر اسے ہیڈلائن کے طور پر چلایا گیا اور اس پر بھارتی دفاعی، سیاسی اور خارجہ امور کے تجزیہ کاروں اور ماہرین کے تبصرے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مشرف کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری امن کے عمل کو مشرف کی وجہ سے شدید دھچکا لگا تھا۔بھارتی میڈیانے مشرف کے اس بیان کوپاکستانی عوام میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ بعض اخبارات اورٹی وی چینلز نے الزام لگایا کہ پاکستان کی فوجی قیادت نے مشرف کے ذریعے بھارت کودھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا نے کہاکہ مشرف چونکہ خوداس وقت اپنے خلاف بغاوت اوردیگر مقدمات کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں اس لیے عوام میں مقبولیت اور فوج کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلیےاس طرح کے بیان دے رہے ہیں


General Musharaf on Indian Media (Must Watch) by javedch100