پولیس والے نے دھرنے کے شرکاء کو بے وقوف بنادیا

 پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شمولیت اور پولیس نوکری چھوڑنے والا اہل کار جعلی نکلا، پولیس ترجمان کے مطابق  یاسر جاوید کے نام کا ضلع میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق کسی بھی سب انسپکٹر کو بیلٹ نمبر 861 الاٹ ہی نہیں کی گئی، پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والا اہل کار جعلی ہے، جس کا تعلق فیصل آباد سے نہیں، پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یاسر جاوید کا تعلق خانیوال کے علاقے شام کوٹ سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے دھرنے میں اچانک وردی پہنے اہلکار پی ٹی آئی میں شمولیت کا شوشہ لیے پہنچ گیا تھا، جس کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ نظام کے خلاف تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے آیا ہے، جس کے بعد وہاں موجود کارکنوں نے اسے کندھوں پر اٹھا لیا تھا۔ 


Policeman who joins PTI is a fake: police by abbtakktv